Wednesday, April 8, 2020

Shabb e Baraat (15th Shabaan Night)


شب برات کی وضاحت

پندرہ شعبان کی رات کی فضیلت کے متعلق حدیث رسولﷺ کی پانچ روایت جمع کی ہیں جو ایک جامع ترمذی تین ابن ماجہ اور ایک مسند احمد سے لی گئی ہے ۔یہ احادیث جمع کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ پندرہ شعبان کی فضیلت ثابت کی جائے  مگر اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ سند کے اعتبار سے کوئی صحیح حدیث ( یہاں صحیح کا مطلب حدیث کا درجہ صحیح ہے نہ کہ اس کے علاوہ جو کچھ ہے غلط ہے) اس کے متعلق نہیں ہے لیکن 
·       اصول حدیث کے مطابق ضعیف  بھی حدیث فضائل اعمال میں مقبول ہوتی ہے  اس کے تحت بے شک ترمذی شریف کی حدیث سنداً ضعیف ہے لیکن فضائل اعمال میں مقبول ہونے کی وجہ سے اس حدیث سے پندرہ شعبان کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
·       علم حدیث کے ایک اور اصول کے مطابق اگرایک ضعیف حدیث کی اگر متعدد طرق ، شواہد  اور متابعات ہوں تو اس ضعیف حدیث  کا ضعف ختم ہو جاتا ہے اور وہ حدیث حسن لغیرہٖ کے درجہ میں داخل ہو جاتی ہے
ترمذی شریف کی اس مذکورہ حدیث (جلد اول:حدیث نمبر 723)  کی بھی یہی صورت حال ہے اور پھر اس پر مزید یہ کہ فضائل اعمال کے لئے ہے اس میں کسی عقیدہ  یا ضروریات دین یا فرائض واجبات وغیرہ کا اثبات نہیں ہو رہا کہ اس کو اتنا قابل نزاع مسئلہ بنایا جائے  مزید عرض یہ ہے کہ جو کچھ بیان کیا گیا اس کے علاوہ کچھ نہیں مطلب یہ اس رات تقدیریں لکھی جاتی ہیں یا موت کے فیصلے لکھے جاتے ہیں یا گزشتہ سال کہ نامہ اعمال بند کر دیے جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ  یہ سب کسی طرح سے بھی مجھے کسی کتاب میں نہیں ملا یہ سب سنی سنائی باتیں عامۃ الناس میں مشہور ہو گئی ہیں۔
اس ساری وضاحت کے بعد عرض ہے کہ ہر رات اور بالخصوص اس طرح کی راتوں میں  نفلی عبادات کریں اور اللہ جل جلالہ سے توبہ استغفار کریں ، نبی مکرم ﷺ پر کثرت سے درود پاک بھیجیں ۔
اللہ پاک میری اس کوشش کو قبول فرمائے  اور لوگوں کے نافع بنائے ۔ آمین
طالب دعا : فیاض حسین القادری
Email: 0101engr@gmail.com

No comments:
Write comments

I am very thankful for your precious time

Important Artical

Popular Articals

Total Page views in This Month

© 2019-20 Electronics Garage. Designed by Uzma 0101 & Distributed by elektronicsgarage1.blogspot.com