حضرت اُم ہانیؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا:میری اُمت کبھی رسوا نہیں ہوگی جب تک وہ رمضان کے مہینے(کی حرمت و تعظیم)کو قاٸم رکھے گی۔عرض کیا گیا:یا رسول اللہﷺ!ماہِ رمضان کو ضاٸع کرنے کے سبب انکی کیا رسواٸی ہوگی؟آپﷺ نے فرمایا:اس میں حرام کاموں کا ارتکاب ہونے لگے گا،لہذا جو اس مبارک مہینے میں زنا کرے گا یا شراب پٸے گا،اللہ تعالٰی اُس پرلعنت فرماۓ گا اور آسمانوں میں موجود (فرشتے) بھی اس پر اِسی طرح سال بھر لعنت کریں گے۔ اگر وہ اس حال میں فوت ہو گیا کہ اگلا رمضان نہ پا سکا تو اللہ تعالٰی کے ہاں اس کی کوٸی نیکی نہیں ہو گی جو اسے دوزخ سے بچا سکے۔ لہذا رمضان کے مہینے میں تقوی و پرہیزگاری اختیار کرو، بیشک اس میں نیکیاں ایسے بڑھتی ہیں کہ اس کے علاوہ کسی مہینے میں نہیں بڑھتیں۔ اسی طرح براٸیاں بھی (اس تناسب سے) بڑھتی ہیں۔
الطبرانی ۔ معجم الاوسط حدیث 4827
معجم الصغیر حدیث 697
مجمع الزواٸد حدیث 144/3
No comments:
Write commentsI am very thankful for your precious time